

Loading content...
دوستو! اہل تشیع کا عقیدہ ہے کہ منصب امامت ایک اِلٰہی عہدہ ہے جیسا کہ نبی یا رسول کا جو منصب ہے کہ جسے عوام منتخب نہیں کرسکتے اسی طرح امام اور ولی مطلق کو بھی سوائے اللہ جل جلالہ کے کوئی منتخب نہیں کرسکتا اور جب اللہ جل جلالہ امام کومنتخب فرماتا ہے تو ان سے قبل حجت زمانہ جو نبی ہو یا امام وہ اپنے سے بعد والے امام وو صی و خلیفہ کا تعارف کرواتا ہے اور وہ جو فرمان صادر فرماتا ہے اسے نص کہاجاتا ہے، سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد منصب خلافت و امامت و وصایت کے وارث امیر کائنات حضرت علیؐبن جناب ابی طالبؐ بن جناب عبدالمطلب علیہم الصلوات والسلام ہیں، ان کو اللہ جل جلالہ کے حکم سے خود سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا جانشین مقرر فرمایا اور ان کی ولایت کا اعلان خم غدیر پر فرمایا اور ان کا دست مبارک پکڑ کرسب کو تعارف کروایاکہ ہمارے بعد یہ ہمارے جانشین ہیں …مناسب ہوگا میں ان کا اجمالی تعارف کروادوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار