

Loading content...
اس کے بعد امام خمینی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان کہ ملائکہ ہمارے اور ہمارے محبوں کے خادم ہیں یہ بھی ہمارے بیان کردہ مطلب پر شاہد ہے کہ کائنات عالم بہمہ اجزاء وجزیات چاہے وہ جزیات اس کی عملی قوتیں ہوں یا علمی کار فرما ہوں یا کارگرہوں یہ سب کے سب ولی کامل کے اختیار ہیں پس بعض ملائکہ مثلاً جبرائیل اور اس کے ہم طبقہ ملائکہ ولی کامل کے قوائے علمی ہیں اور بعض ملائکہ مثلاً عزرائیل اور اس کے ہم درجہ اور دیگر آسمانی اور زمینی مدبر عالم فرشتے ولی کامل کے قوائے عملی ہیں اور محبوں کے لیے بھی فرشتوں کا خدمتگار ہونا ان ذوات مقدسہ کے تصرف کی بدولت ہے جیسا کہ نفس کے تصرف سے بعض اجزاء بدنی بعض کی خدمت کرتے رہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار