

Loading content...
اس میں اس مطلب کی طرارہ ہے جو کہ ہم نے بیان کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ جناب امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام اور دیگر آئمہ علیہم الصلوات والسلام کا مرتبۂ وجودی پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسبت وہی ہے جو کہ روح کا نفس ناطقہ سے ہے اور دیگر انبیاء واولیاء کا مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسبت نفس کے دیگر قوائے نازلہ کی مانند ہے اور دیگر افراد رعیت کا مرتبہ نفس کے قوائے جزیہ نازلہ کی مانند ہے چاہے وہ قواے ظاہرہ ہوں یا باطنہ جس طرح کہ افراد رعیت کے درجات ومراتب ہوں گے اسی کے مطابق یہ تطابق ہو گا اور تمام فضیلت وکمال وشرافت وجود انسانی کی مملکت میں مرتبہ روح کیلئے ہے اور اسی سے دیگر قوائد ومراتب ِ وجود کو فیض پہنچتا ہے بلکہ تمام قوائے ظاہر وباطن در حقیقت روح کا ظہور ہیں اسی وجہ سے جناب امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے ارشاد فرمایا کہ میں گزشتہ انبیاء کے ساتھ پوشیدہ طور پر تھا اور آنحضرت کے ساتھ ظاہری طور پر ہوں اور دیگر پیغمبروں کے ساتھ جناب امیر کائنات صص کی یہ معیت وہمراہی معیت قیومی باطنی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ آپ کی معیت تقومی و ظاہری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار