

Loading content...
پس جس طرح کہ اسم اللہ الاعظم محیط کی شرافت وبرتری دیگر اسماء پر تشریفی واعتباری نہیں ہے دیگر اسماء میں جو ہر ایک اسم کو دوسرے اسم پر شرافت حاصل ہے اس میں بھی جنبہ تشریفی واعتباری نہیں ہے اسی طرح اسمائے محیط کے مربوب میں بھی یہی کیفیت ہے اور مربوبیت اسماء یعنی پیغمبر وقت خصوصاً ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو کہ تمام آئمہ صفات اسماء کے مربوب امام ہیں پس تمام گزشتہ وآئندہ امتوں پر آپ ہی کی ریاست کاملہ ہے بلکہ تمام نبوتیں ان کی نبوت کے شعبے یا حصے ہیں اور آپ کی نبوت ایک بزرگ دائرہ ہے جو تمام کلی وجزئی اور چھوٹے بڑے دائرے پر محیط ہے …اسی طرح فرماتے ہیں کہ … آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمانا کہ اے علی علیک الصلوات والسلام میرے بعد برتری وفضیلت تمہارے لیے ہے اور تمہارے بعد تمام آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کیلئے ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار