

Loading content...
دوستو! حقیقت یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ کے دو علم ہوتے ہیں ایک علم لوحی ہوتا ہے اور ایک علم ذاتی ہوتا ہے علم لوحی اظہاری ہوتا ہے جسے فرشتے اور مدبرات امر پڑھ سکتے ہیں اور معلوم کرنے والے اس علم تک رسائی رکھتے ہیں مگر جو علم ذاتی ہوتا ہے اس کیلئے حضرت علمیہ کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے اور یہ حقیقت ہے کہ حضرت علمیہ میں کوئی بدا واقع نہیں ہو سکتا، اگر کوئی بدا واقع ہوجائے تو یہ نعوذ باللہ ذات واجب العلم کے علم واجب کو حادث بنادے گا اور یہ کفر ہے کیونکہ اس کے علم ذات میں کم یا بیشی ماننا کفر ہے اس لئے حضرت علمیہ میں وقوعِ بدا کا ماننا بھی کفر ہے ہاں علم لوحی میں بدا واقع ہوتا رہتا ہے اور اس میں کچھ چیزوں کو مشروط طور پر رکھ دیا جاتا ہے یعنی فلاں کام اس طرح ہوگا اگر اس میں کسی نے دعا کردی تو پھر اس فیصلے میں تبدیلی ہوجائے گی اور پھر دوسری طرح ہوگا …جبکہ حضرت علمیہ میں اس کی تفصیل تک موجود ہوتی ہے کہ اس طرح دعا کرنے والا کرے گا یا نہیں کرے گا حقیقتاً کیا ہونا ہے یہ سب کچھ اس کے علم میں ہوتا ہے اسی لئے امام جعفرؐ صادق علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار