

Loading content...
اسی طرح خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کا علم مستقلی بوجہ نوریت اِلٰہیہ مستقل و قائم ہے مگر اس کے بارے میں جو نفی ہے وہ علم وقوعی کی ہے جیسا کہ فرمایا گیا تھا کہ آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اور ایمان کیا ہے؟… وہاں ان کے علم مستقلی کی نفی نہیں ہے بلکہ علم وقوعی کی نفی ہے کیونکہ اس وقت کتاب و ایمان کا وقوع نہیں ہوا تھا مگر وہ انوار متعالیہ مستقلی علم کے حوالے سے سب کچھ جانتے تھے اور ان کیلئے کوئی بھی علم غیب کا علم نہیں ہے کیونکہ ان سے کوئی چیز غیب ہے ہی نہیں، ہاں جو دوسروں کیلئے غیب ہے وہ ان کے شہود ہے کیونکہ ان کا علم علم اِلٰہی سے متصل و متحد ہے کیونکہ یہ اسی کے نور سے مشتق ہیں اس لئے انہیں عالم الغیب والشہادہ ماننا لازم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار