

Loading content...
فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان کہ ملکوت ہمارے بھی خدمت گذار ہیں اور ہمارے محبوں کے بھی خادم ہیں، یہ بھی ہمارے بیان کردہ مطلب کی تائید کرتا ہے کہ کائنات عالم اپنے جملہ اجزا و جزئیات سمیت چاہے وہ جزئیات اس کی عملی و فعال طاقتیں ہوں یا علمی و ادراکی قوتیں ہوں یہ سب ولی کامل کے تصرف واختیار میں ہوتی ہیں، پس جناب جبرائیل علیہ السلام جیسے ملکوت یا ان کے ہم طبقہ ملکوت ہیں یہ سب ولی کامل کے قوائے علمیہ ہیں یا علمی قوتیں ہیں اور جناب عزرائیل علیہ السلام اور ان کے ہم طبقہ ملکوت اور دیگر آسمانی ملکوت اور وہ فرشتے جو زمین کے ہیں یا مدبرات عالم ہیں وہ ولی کامل کے قوائے عملی ہیں اور ان کا محبوںکے خدمت کرنا بھی ان ذوات متعالیہ کے تصرف کی بدولت ہوتا ہے جیسا کہ جسم انسانی کے بعض اعضا دوسرے اعضائے جسمانی کی خدمت کرتے ہیں تو ان کی خدمت بھی تصرف نفس کی وجہ سے ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار