

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ امام زمانہ انسانیت کے یو این او (U.N.O) میں اللہ کا مندوب ہوتا ہے، وہی اللہ کی آواز اور ضمیر توحید کا ترجمان ہوتا ہے، اسی لئے اسے نہ پہچاننا اللہ جل جلالہ کے مقصد و مفہوم کو نہ پہچاننے کے مترادف ہے، دوستو! ہمارے شیعہ مسلک میں توحید، عدل، نبوت، قیامت، قرآن، حدیث اور احکام وغیرہ سب کچھ زمانے کے امام سے لینا واجب ہے کیونکہ ہم اگر کوئی تصور توحید قائم کریں تو اس کے بارے میں درست نادرست ہونے کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا، ہاں زمانے کا امام جو تصور توحید عطا فرماتا ہے وہی یقینی ہوتا ہے کیونکہ زمانے کا امام ہی اللہ جل جلالہ کا تعارف کروانے والا اس کا نمائندہ ہوتا ہے بلکہ وہ عین اس کا تعارف ہوتا ہے، اسی طرح شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں ہم جو عقیدہ رکھیں وہ بھی ہمارے پاس بلادلیل ہوگا جب تک زمانے کا امام ہمیں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظمت و شان، حقوق و فرائض، مقام و مرتبہ سے آگاہ نہ فرمائیں، کیونکہ وہ انہی کا نور ہوتا ہے انہی کا قائمقام ہوتا ہے ان کی موجودہ وصی ہوتا ہے اس لئے ہمیں مکمل دین زمانے کے امام سے لینا واجب ہوتا ہے اور ان کے علاوہ کسی سے لیا ہوا دین شکوک و شبہات سے گھرا ہوا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار