

Loading content...
اس دور میں وہ ہمارے شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف ہیں جو اس دور کے ولی المطلق ہیں، جو اس دور کے حجت اللہ ہیں، جن کا رابطہ ایک لمحے کیلئے بھی خالق سے نہیں ٹوٹتا بلکہ وہ ہمیشہ اپنے اللہ سے منسلک رہتے ہیں اور احکام اِلٰہی ہمیشہ ان کے آن لائن (Online) رہتے ہیں اور انہیں استنباط، استنتاج، استقرا، استخراج، استدلال اور دیگر عقلی و منطقی طریقوںکی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اللہ جل جلالہ سے بالواسطہ ہر بات کے بارے میں تازہ بہ تازہ حکم لے سکتے ہیں اور ان کا اس دور میں بھی پوری انسانیت سے رابطہ ہے اور جو بھی ان سے جدید احکام لینا چاہتا ہے اسے وہ احکام وہاں سے مل سکتے ہیں، بات صرف ان سے لیڈ (Lead) لگانے کی ہے یہ لیڈ کیسے لگائی جا سکتی ہے یعنی کس طرح ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے اس کی تفصیل کیلئے ہماری کتاب طریق المنتظرین اور اسرار العبدیات کی طرف رجوع کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار