

Loading content...
کیونکہ وہ ایک نکاح شدہ جوڑے کے مادّہ منویہ سے پیدا ہوا تھا اس لئے کچھ نے کہا کہ یہ جائز اولاد مانی جائے گی … کچھ نے کہا کیونکہ وہ ایگ (Egg) تو جائز تھا مگر اسے جنم تو ایک ایسی لڑکی نے دیا جس کا نکاح اس مرنے والے لڑکے سے نہ تھا اس لئے یہ بچہ جائز اولاد نہیں ہے … اس پر سوال ہوا کہ اگر کسی کے ساتھ ایسا ہوجائے اور وہ اپنی نسل کو بچانا چاہے اور اس کے پاس اپنے بیٹے کے (Eggs) ایگز بھی موجود ہوں تو پھر اس کیلئے شرعی طریقہ کیا ہے؟ کیا مرنے کے بعد اس لڑکے سے کسی لڑکی کا نکاح ہوسکتا ہے؟ اگر نکاح ہوجائے تو اس کی شرعی حیثیت عدت وغیرہ اور دیگر مسائل شرعیہ میں کیا کیا کرنا ہے، اس پرا نہوں نے اپنے مسلک کے حوالے سے کچھ کہا اور کچھ اخلاقی و ملکی قوانین کے تحت کہا گیا … اب خود دیکھیں اس طرح کے مسائل ہمارے عالم اسلام کے سامنے بھی چیلنج بنے ہوئے ہیں کہ آج نہیں تو کل ہمارے علماء کو بھی ان سے سامنا کرنا ناگزیر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار