

Loading content...
ہوا یہ تھا کہ ایک انتہائی دولت مند ماں باپ کا ایک اکلوتا بیٹا تھا، انہوں نے اسے مجبور کیا کہ شادی کرلے تاکہ ان کی نسل آگے چلے، جب اس نے شادی کی تو اس کے والدین نے ان میاں بیوی کے سپرمز (Sperms)]مادہ منویہ [کے ایگز (Eggs) بنوائے اور انہیں پریزرو (Preserve)]محفوظ [ کروا لیا تاکہ اولاد نہ ہونے کی صور ت میں انہی ایگز(Eggs) سے پھر اولاد پیدا کی جا سکے، وہ لڑکا اپنی دلہن کو لے کر کہیں ہنی مون منانے گیا تو راستے میں جہاز کریش ہوگیا اور وہ دونوں مر گئے …اس لڑکے کے بوڑھے والدین نے ایک عورت کوہائر (Hire) کیا ]اجرت پر راضی کیا [ کہ وہ ان کے بیٹے اور بہو کے بنائے ہوئے ایگز (Eggs) کو اپنے شکم میں ہیچ (Hatch)کرکے انہیں اولاد پیدا کردے … اس لڑکی نے ایسا کیا اور اس ایگز (Eggs) سے بچہ پیدا کرکے ان کے حوالے کردیا اب اس پر مذہبی لوگوں میں باتیں ہونے لگیں کہ اس بچے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار