

Loading content...
دوستو! جب ہم انسانیت کے ارتقا کا مشاہدہ کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ آج سے چودہ سوسال قبل انسان گھوڑے گدھے کی سواری کرتا تھا اب انسان خلائی شٹل وائجر اور وائکنگ میں سفر کر رہا ہے، جملہ علوم ترقی کرکے چاند کوچھو رہے ہیں، انسانیت اپنی ایجادات اور ترقی کی وجہ سے انتہائی پیچیدہ مسائل میں گرفتار ہوتی جا رہی ہے، ماضی کے جو لوگ عمرانی و سائنسی ترقی سے ہمکنار نہ ہوئے تھے تو ان کے مسائل بھی بہت سادہ تھے آج بھی ہم قبائلی زندگی کو دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ان کے مسائل سادہ ہیں الجھنیں سیدھی سی ہیں مگر متمدن و ترقی یافتہ معاشروں کے جو مسائل ہیں وہ بہت الجھے ہوئے ہیں اور آئے دن ہمارے لئے برق رفتار ترقی مسائل کے انبار لگا رہی تو کیا اس جدید دور کے انسان کیلئے اللہ جل جلالہ کے پاس کوئی نیا پیغام نہیں ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار