

Loading content...
دوستو! اس دور میں جتنے مسالک اسلامیہ ہیں ان کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ کے پاس جتنے پیغامات تھے وہ دس ہجری کے بعد ختم ہوگئے تھے یعنی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال اِلٰہی کے بعد اللہ جل جلالہ سے ساری انسانیت کا تعلق احکام و رابطہ ختم ہوچکا ہے یعنی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے تک اللہ جل جلالہ انسانیت سے مربوط تھا مگر ان کے تشریف لے جانے کے بعد اس کا رابطہ انسانیت سے منقطع ہوگیا ہے اس دور حاضر کی انسانیت کیلئے اب اللہ جل جلالہ کے پاس کوئی تازہ حکم موجود نہیں ہے بلکہ احکام کی فائل اسی دور میں بند کردی گئی تھی اور اس کے بعد سارا معاملہ علمائے امت کے سپر دکردیا گیا تھا کہ وہ ادلہ اربعہ و خمسہ کے حوالے سے دین کے احکام کا تعین کرتے رہیں، اللہ جل جلالہ نے جو کچھ انسانوں سے فرمانا تھا وہ فرما چکا ہے اب کوئی ایسی بات اس کے پاس نہیں ہے جو اس دور کے انسان کیلئے بچی ہوئی ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار