

Loading content...
اب اگر ہم فرض کرلیں کہ جسے اللہ کا نائب بنایا گیا ہے وہ غیر معصوم ہے تو اس سے گناہوں کا صادر ہونا ممکن ہوگا اور جہاں گناہ کا صدور ممکن ہوگا وہاں اطاعت کلی باطل ہوجائے گی بلکہ اس کی اطاعت مشروط ہوگی یعنی اگر وہ درست امر کرے تو اس کی اطاعت کرنا ہوگی، اگر اس کا کوئی حکم خلاف ِشرع نظر آئے تو اسے رد کرنا لازم ہوجائے گا … اور اگر کوئی آدمی خود خیر و شر اور حق و باطل میں تمیز نہ کر سکے گا تو اس کی اطاعت کی وجہ سے گمراہ ہوجائے گا، اس لئے ہمارے مسلک کا یہ عقیدہ ہے کہ جو امام ہو یا نبی ہو وہ ہر قسمی گناہ سے ہمیشہ سے پاک ہوتا ہے، سہو ونسیان و خطا و ترک اَولیٰ تک سے روز اوّل و ازل ہی سے معصوم و محفوظ ہوتا ہے کیونکہ امام صرف وہ ہوسکتا ہے جو نور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی کا جزو ہوتا ہے اس لئے ان کی عصمت و معصومیت کی مثل ہوتا ہے اس لئے اس کی اطاعت اطاعت سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مثل ہوتی ہے اور وہ کلی طور پر واجب ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار