

Loading content...
دیگر مسالک و مذاہب میں سے جو مسالک شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور ہونے کے قائل ہیں وہ بھی صحابہ کرام کو نور نہیں مانتے لیکن آل پاک علیہم الصلوات والسلام کو نور مانتے ہیں اور ان سے یہ باتیں سنی ہیں کہ یہ گھرانہ ہی نور کا ہے جیسا کہ شیخ الشیوخ جناب احمد رضا بریلوی صاحب ہیں تو ان کا مسلک کافی حد تک ہمارے مسلک کے قریب ہے اور وہ تفضیل امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کے بھی قائل تھے اور ان کے ماننے والوں میں سے اب بھی زیادہ لوگ تفضیل کے قائل ہیں اور اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ اس بات کو سمجھتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ جل جلالہ کے نور سے ہیں اور آل پاک ان کے نور سے ہے اس لئے آل کاد رجہ اصحاب سے اونچا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار