

Loading content...
باقی مسالک اور شیعہ مسلک میں یہی خط تمیز بھی ہے کیونکہ باقی مذاہب و مسالک میں یہ شرط نہیں ہے ان کا عقیدہ یہ ہے کہ امت مل کر جسے بھی بنا دے یا جو امت پر مسلط ہوجائے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نائب ہوجاتا ہے مگر ہمارے عقیدے میں اس کی گنجائش نہیں ہے، بلکہ ہمارا عقیدہ عقلی و برہانی ہے کیونکہ کسی بھی علمی عہدے پر کسی کا نائب اسی علم کا عالم ہی ہو سکتا ہے کسی درس یا سکول میں پرنسپل کے تبادلے کی صورت میں کسی ان پڑھ آدمی کو کوئی نہیں بٹھاتا، اسی طرح ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی کرسی پرکوئی گنوار آدمی نہیں بٹھایا جا سکتا اور لوگ مِل کر بٹھا بھی دیں گے تو سوائے نقصان کے کچھ حاصل نہ ہوگا اسی طرح آگے سوچتے چلے جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار