

Loading content...
دوستو! ہمارا عقیدہ یہ بھی ہے کہ ہمارے آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام اور سارا پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام اوّلیتِ نور میں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ شریک ہے کیونکہ یہ واحد الاصل نور ہے اور اس کی اوّلیت کو حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہا جاتا ہے اور یہ نور نور اِلٰہی سے مشتق ہوا تھا تو اس وقت ایک ہی نور تھا پھر اسی نور کو کئی حصوں میں تقسیم کرکے انہیں علیحدہ علیحد ہ صفات اِلٰہیہ کا مظہر بنایا گیا تھا بہ الفاظ دیگرجو نور اوّل تھا وہ اللہ جل جلالہ کے نور واجب سے مشتق تھا تو اس میں اللہ جل جلالہ کے جملہ صفات و خصائص موجود تھے اللہ جل جلالہ نے اس نور میں موجود صفات و خصائص کو ایک دوسرے سے جدا کیا اور ان جدا ہونے والے انوار کوعلیحدہ علیحدہ نام و تشخص عطا فرمایا اسی لئے پورا پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام مرتبہ اوّلیت میں ایک ہی نور ہے اور ان کا اس دنیا میں جو وجود ہے وہ اظہاری ہے جیسے ایک چاند کئی آئینوں میں دیکھا جا سکتا ہے اور ہر مہینے ایک نیا چاند بن کر ابھرنے والا چاند وہی ایک ہی چاند ہوتا ہے ہم اس نور کی وحدت کے قائل ہیں کیونکہ ہمارا… اوّلنا محمدؐ…تا…کلنا محمدؐ علیہم الصلوات والسلامتک ایمان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار