

Loading content...
اس لئے ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ خلیفۂ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہ ہوسکتا ہے کہ جسے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حکم اِلٰہی سے منتخب فرمائیں اس کا اختیار امت کو نہیں ہے اس لئے ہمارے جو آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام ہیں ان سب کے بارے میں نص صحیح موجود ہے، یعنی جتنے اوصیائے اطہار علیہم الصلوات والسلام ہیں ان کے بارے میں احادیث کثیر موجود ہیں اور اس امر اِلٰہی کا آغاز روزِ غدیر آخری حج کے موقعہ سے ہوا کہ جب اپنے آخری خطبہ میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار حجاج کرام کے سامنے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے برادر بجان برابر کا دست مبارک پکڑ کر دکھاتے ہوئے فرمایا تھا من کنت مولاہ فعلیؐ مولا… پھرسب سے اقرار کروایا گیا بیعت کا سلسلہ رات گئے تک چلتا رہا اسی خطبہ کی دعائے آخرمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی تھی جس کا ایک حصہ یہ تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار