

Loading content...
میں سمجھتا ہوں کہ ان ماہرین علم کلام نے مثال میں جو دعویٰ پیش کیا ہے اس میں تعمیم نہیں ہے جو نبوت یا امامت کے دعویٰ میں ہے کیونکہ جو اللہ کے نائب ہونے کا دعویٰ کرتا ہے گویا وہ کہتا ہے کہ میں اس کائنات کی قادر ترین ذات کا نائب ہوں اور اس کے ثبوت میں وہ کسی بھی ایسے کام کو اپنے دعوے کی دلیل بنا سکتا ہے کہ جو کوئی بااختیار سے بااختیار آدمی نہ کر سکتا ہو ہاں اگر ان کے دعوے میں کوئی تخصیص ہوتی تو پھر دلیل کیلئے خاص ہونے کی شرط جائز تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار