

Loading content...
() بعض حضرات یہ کہتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ اجماع امت کا پابند ہوتا ہے جو اجماع ہوجائے وہ اللہ جل جلالہ بھی درست مان لیتا ہے اس کیلئے ایک حدیث پیش کی جاتی ہے کہ ہماری امت کا اجماع کسی برائی پر نہ ہوگا بلکہ ہمیشہ اجماع ِامت خیر ہی پر ہوگا … اس حدیث کی حیثیت کو تو محدثین اچھی طرح جانتے ہیں یہاں میں اس کے نقائص گنوا کر گنہگار نہیں ہونا چاہتا… ہاں یہ بات تاریخ سے ثابت ہے کہ امت کے کئی اجماع ایسے بھی ہوئے ہیں کہ جنہیں شرعی حیثیت سے درست بھی نہیں مانا گیا مثلاً تیسرے خلیفہ کو قتل کرنے پر پورے اہل مدینہ کا اجماع بھی ہوا تھا اور تین دن اسے دفن تک نہ ہونے دیا گیا تھا اس لئے اجماع کیلئے یہ لازم نہیں کہ وہ ہمیشہ ہی درست ہو یہ کوئی مثبت کلیہ نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار