

Loading content...
دوستو! امامت ہمارے اصول دین میں سے ایک اہم اصل ہے کیونکہ امام ہی حجت اللہ فی العالمین ہوتا ہے، امام ہی ناظم کائنات ہوتا ہے، امام ہی ولی الزمان و ولی العصر ہوتا ہے، امام ہی خلیفة اللہ فی العالمین ہوتا ہے، امام ہی عالمین کیلئے موجب بقا و تحفظ ہوتا ہے، امام ہی خالق اور مخلوق کے مابین ایک رابطہ ہوتا ہے، امام ہی حکومت اِلٰہیہ کے نظام تکوینیہ کا حاکم بالتصرف ہوتا ہے، امام ہی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نائب و صی و ولی و خلیفہ ہوتا ہے، امام ہی زمانے کا ولی مطلق ہوتا ہے، امام ہی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روحانی و معنوی و باطنی حکومت کا وارث ہوتا ہے، ان کی دستارِ ایزدی کا وارث ہوتا ہے، زمانے کا امیجیٹ (Immediate) رسول ہوتا ہے کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نائب ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار