

Loading content...
سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام بھی عرب کے امیر ترین افراد میں شامل تھے کیونکہ جب آپ کا وصال ہوا تھا تو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی والدہ ماجدہ صلوات اللہ علیہا نے اپنے غلاموں سے فرمایا تھا کہ ذرا معلوم کرو کہ ہمارے سرتاج علیہ الصلوات والسلام کے ذاتی تصرف میں کتنی سواریاں تھیں … انہوں نے اطلاع دی کہ اعلیٰ نسل اونٹ، ناقائیں، گھوڑے اور بغال یہ سب کل ملاکے 200 کے قریب بنتے ہیں بروایتے دیگر 50 بنتے ہیں … یہ سن کر ملکہ معظمہ صلوات اللہ علیہا نے حکم فرمایا کہ ان سارے جانوروں کو فوراً ذبح کرکے دفن کردیا جائے کیونکہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ جن سواریوں پر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام سوار ہوتے تھے ان کے بعد کوئی دوسرا ان پر سوار ہو … جب سارے جانور ذبح ہوگئے تووہ جناب صلوات اللہ علیہا جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور ان سواریوں کی قیمت اپنی جیب سے ادا فرمائی اور عرض کیا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کے مال پہ تصرف فرمایا ہے اس کی قیمت ہم اپنی طرف سے ادا فرمارہے ہیں کیونکہ ان کے مال کے مالک ہم نہیں تھے بلکہ ان کے اکلوتے نور چشم ہیں یا پھر آپ ہیں …آپ خود سوچیں کہ یہ اعلیٰ روایات کیا کسی غریب گھر میں ہوتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار