

Loading content...
اسی طرح جناب ہاشم علیہ الصلوات والسلام ہیں تو وہ عرب کے اتنے امیر فرد تھے کہ جب پورے عرب کو قحط نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا اور بڑے بڑے رئیس دو وقت کی روٹی کو ترس رہے تھے تو اس کڑے وقت میں وہ روزانہ کتنے اونٹ ذبح کرکے ان کے شوربے میں روٹیاں توڑ کر ڈال دیتے تھے اورلاکھوں قحط زدہ افراد کو کھانا کھلا کر انہیں ایک نئی زندگی عطا فرماتے تھے … آپ خود سوچیں کہ روزانہ کئی اونٹ ذبح کرنا اور وہ بھی کئی ماہ تک مسلسل، یہ کوئی عام آدمی کرسکتا ہے؟… اسی وقت سے آپ کو عربوں نے ہاشم کا لقب دیا کیونکہ ہاشم اس سخی کو کہتے ہیں کہ جو اونٹ کے شوربے میں روٹیاں توڑ کر کھلائے انہوں نے جب یہ مظاہرہ فرمایا تو سب نے یہ لقب دیا حالانکہ آپ کا اسم گرامی جناب سعد علیہ الصلوات والسلام تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار