

Loading content...
بعض اسلام دشمن عناصر یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اجداد طاہرین علیہم السلام غریب تھے اور یہ لوگ ان کی غربت کے قصے بیان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ ایسا نہیں تھا بلکہ یہ مقدس گھر پورے عرب کا متمول اور رئیس گھر تھا اور ان کے ذاتی تعلقات اس وقت کی چاروں بڑی حکومتوں سے قائم تھے یعنی ایک طرف قیصر روم تھا، دوسری طرف شاہ کسریٰ ایرانی تھا،تیسری طرف تبعان یمن تھے اور چوتھی طرف حبشہ کے نجاشی تھے اور ان کی طفیلی حکومتوں کے بادشاہ بھی جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کی کو وسیلہ بناکر حکومتیں لیتے تھے جیسا کہ عراق کے مناذرہ تھے، یا عرب یا شامات کے مشارفہ تھے یہ سب جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کی دوستی پرفخر کرتے تھے … بلکہ تبعان یمن کی حکومت کے خاتمے کے بعد سیف بن ذی یزان کو یمن کی حکومت دلانے کا سہرہ بھی جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کے سرپہ سجا ہوا نظر آتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار