

Loading content...
دوستو! ہم شیعان امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کا عقیدہ یہ ہے کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جتنے بھی آباو اجداد طاہرین علیہ الصلوات والسلام تھے وہ حامل عصمت تھے اور وہ معصوم تھے کیونکہ کسی غیر معصوم کو اللہ جل جلالہ کے نور اول کا امین بنانا اس نور کی توہین کے مترادف ہے اور اللہ جل جلالہ اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتا اسی لئے اس نے واشگاف الفاظ میں فرمادیا ہے کہ فتقلبک فی الساجدین … یعنی کوئی بھی یہ نہ سوچے کہ کسی غیر معصوم کو اس نور کا امین بنایا گیا تھا بلکہ میرے پاک حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور نے جن جن پیشانیوں کو زینت بخشی ہے وہ سارے اس کی ذات کو سجدہ کرنے والے ہی تھے …اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اللہ جل جلالہ جسے ساجد ین کا خطاب عطا فرماتا ہے وہ معصوم ہی ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار