

Loading content...
ہمارا یہ عقیدہ بھی ہے کہ جب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معراج پہ پہنچے تو وہاں اللہ جل جلالہ نے انہیں چہاردہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کی زیارت بھی کروائی اور اس معراج میں سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام موجود تھے صاحب بحار الانوار جناب علامہ مجلسی علیہ الرحمہ نے ایسے روایات کو جمع بھی فرمایا ہے کہ جس میں فرمایا گیا کہ ہرشب جمعہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمسارے اوصیائے اطہار علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ عرش پر تشریف لے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور یہ ان سب کا جسمانی معراج ہوتا ہے نہ کہ روحانی … یہ بھی یاد رہے کہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ جو شخص معراج النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قائل نہیں وہ شیعہ ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار