

Loading content...
پھر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اہل جنت میں سے ہر فرد اس منزلت پر فائز ہوگا کہ ان میں سے جو بھی کسی شے کے بارے میں کن کہے گا تو وہ پیدا ہوجائے گی یعنی کوئی ایک بھی ایسا شخص نہ ہوگا کہ جنہیں یہ اعزاز ی قوت عطا نہیں فرمائی جائے گی … یعنی ایک طبقہ وہ ہے جو ازل سے اس قوت کا حامل ہے کیونکہ وہ اللہ جل جلالہ کے نور سے پیدا ہوا ہے اور دوسرا طبقہ وہ ہے جواس نور اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تمسک و توسل سے اس کرامت عالیہ پر فائز ہوگا اور ان فائزین میں سے کچھ وہ ہیں جنہیں یہ قوت اعجاز اس دنیا میں بھی عطا فرمادی جاتی ہے اور بہشت میں جانے کے بعد تو سارے مومنین دعا کریں گے کہ ربنا اتمم لنا نورنااس کے بعد سارے مومنین کی تکمیل ہوجائے گی اور ان سارے مومنین کاملین کو یہ قوت عطا فرمادی جائے گی اور پھر ان سے یہ قوت کبھی بھی سلب نہیں ہوگی اور نہ ہی مشروط ہوگی کہ وہ کیا کیا بنا سکتے ہیں اور کیا کیا نہیں بنا سکتے کیونکہ وہ کلی طور پر امور تکوینی پر قادر بنا دئیے جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار