

Loading content...
کیا انسان بولنے یا سوچنے سے پہلے دورکعت نماز پڑھ کر اللہ جل جلالہ سے عرض کرتا ہے کہ تو مجھے بلوادے یا مجھے سے کلام یا سوچ کو جاری فرمادے؟… ایسا کبھی نہیں ہوتا بلکہ انسان کا بولنا سوچنا اس کا ذاتی فعل ہے اور اسی پر جزا وسزا کا تعین بھی ہونا ہے … لیکن جو اللہ جل جلالہ کے انوار ازلیہ ہیں ان کا بولنا بھی بوجہ نور اِلٰہی ماتحت وحی قرار پاتا ہے حالانکہ وہ بھی اپنی ہی منشا سے کلام فرما رہے ہوتے ہیں کیونکہ وہ اللہ کے نور ازلی سے مشتق انوار ہوتے ہیں اسی لئے ان کی ہر بات اللہ جل جلالہ کی شمار ہوتی ہے اور ان کی مشیت بھی مشیت ایزدی ہوتی ہے اسی لئے وہ فرماتے شئنا شاء اللہ …جو ہم چاہتے ہیں اللہ وہی چاہتا ہے اور اللہ فرماتا ہے ٭وماتشاؤن الا ان یشاء اللہ …وہ کچھ نہیں چاہتے مگر جو اللہ چاہتا ہے، یہ وحدت ِمشیتی وحدت نور یت کی وجہ سے ہے … ہاں جن میں قوت اعجاز ذاتی کا درجہ نہیں رکھتی وہ مومنین کامل ہیں جنہیں یہ قوت عطا کی جاتی ہے اور وہ ہر مقام پر محتاج دعا رہتے ہیں اور دعا و استدعا سے ان کی کرامات کا ظہور ہوتا ہے ہاں اس میں ایک استثنیٰ بھی ہوتا ہے یعنی قادر مطلق ذات جل جلالہ بعض مومنین کامل کوطویل دورانیے کی قوت اعجاز عطا فرمادیتی ہے یعنی ایک لمحے کیلئے بلکہ ایک دو سال کیلئے یا زندگی کے کسی حصے میں قوت کرامات عطا فرما دی جاتی ہے جو بقیہ پوری زندگی تک کیلئے باقی رہتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار