

Loading content...
ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ محمدؐ آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام میں جو قوت اعجاز ہوتی ہے وہ ان کی ذاتی ہوتی ہے کیونکہ وہ نور اِلٰہی سے اختراع شدہ نور ہیں اس لئے ان کے نور توحید ہونے کے وجہ سے ان میں یہ قوت موجود ہوتی ہے جب سے یہ ہیں تب سے ان میں یہ قوت موجود ہے اور ذاتی کی تعریف یہی ہے کہ ذاتی وہ ہوتا ہے کہ جب سے ذات ہو تب سے وہ اس میں موجود ہو جیسا کہ اہل منطق نے ناطقہ کو انسان کا ذاتی قرار دیا ہوا ہے یا جیسا کہ جمادات میں وجود طول، عرض، عمق، حجم ذاتی ہیں اگر یہ نہ ہوں تو مادّہ ہی نہ رہے اسی طرح نور اوّل میں قوت اعجاز ذاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار