

Loading content...
فرماتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انبیا و مرسلین علیہم السلام اور اولیائے راشدین علیہم السلام معجزہ دکھانے سے احتراز کرتے تھے کیونکہ معجزات کا اظہار دراصل عوالم عالیہ بالا میں اور عوالم سافلہ و ادنیٰ و مادّی میں ان کی ربوبیت اور قدرت اور حکومت جاریہ اور ولایت نفاذہ کا اظہار تھا جس سے دیکھنے والوں میں ان کی الوہیت کے عقیدے کا پیدا ہوجانا ممکن تھا اس لئے وہ ذوات مقام اعجاز پر پہلے رب الارباب کے حضور اپنی عاجزی و مسکنت کا اظہار فرماتے تھے تاکہ کوئی انہیں اللہ نہ مان لے حالانکہ ان کے مقدس ہاتھوں سے ظاہر ہونے والی قدرت کاملہ بھی دراصل اللہ جل جلالہ ہی کی قدرت تھی مگر اس کے باوجود وہ اسے بھی اپنے ہاتھوں سے ظاہر فرمانے سے کتراتے تھے کیونکہ اس میں انسان کے گمراہ ہونے کا اندیشہ تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار