

Loading content...
معجزہ عجز سے ہے اگر کوئی معجز نما اپنی صداقت کے ثبوت میں دعوے سے کہے کہ یہ ہوجائے گا اور ہوجائے تو یہ معجزہ ہوتا ہے اور اگر اس کی صداقت کیلئے بغیر دعویٰ کے جو خرق عادت ہو وہ کرامت کہلاتی ہے اور اگر خرق عادت دعویٰ کے خلاف ہوجائے تو یہ نہ معجزہ ہے نہ کرامت… جیسا کہ مسیلمہ کذاب نے ایک کڑوے پانی کے کنویں کے بارے میں کہا تھا کہ میں اس میں تھوکوں گا تو یہ میٹھا ہوجائے گا اور اس کا پانی اوپر تک آجائے گا مگرجب اس نے تھوکا تو وہ کنواں ہی خشک ہوگیا دیکھنے میں کنویں کا اکدم خشک ہوجانا بھی ایک خرق عادت ہی تھا مگر دعوے کے خلاف ہونے کی وجہ سے اس کی تکذیب قرار پایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار