

Loading content...
دوستو! ہمارے عقائد میں سے ایک یہ عقیدہ بھی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جملہ امور ِمخلوق میں با اختیار ہیں اور ان کا اختیار ہی اللہ جل جلالہ کا اختیار ہے، امور تکوینیہ جن کا تعلق کن سے ہے وہ بھی ان کے اختیار میں ہیں اور جن کا تعلق تخلیق سے ہے اس میں بھی یہ با اختیار ہیں اور جن کا تعلق شریعت سے ہے اس معاملے میں بھی یہ با اختیار ہیں حقیقت باطنیہ کے لحاظ سے دیکھیں تو یہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے عمال و خدام سے بھی سارے کام کروا سکتے ہیں یعنی ملکوت مدبرات ان کے ماتحت ہیں اور ان کیلئے یہی احکام اِلٰہی کا واحد راستہ و رابطہ ہیںاس لئے ان کے احکام ہی دراصل اللہ کے احکام قرار پاتے ہیں یہ علیحدہ بات ہے کہ ان کی اور اللہ جل جلالہ کی مشیت میں وحدت کاملہ پائی جائے اور فرمایا بھی یہی گیا تھا کہ ہم اللہ کی مشیت کے آشیانے ہیں جو وہ چاہتا ہے وہی ہم چاہتے ہیں و شئنا شا ء اللہ یعنی جو ہم چاہتے ہیں وہی اللہ چاہتا ہے اور یہ اس کی مشیت کے مظہر بھی ہیں کہ وہ جو کچھ چاہتا ہے وہ انہی سے معرضِ اظہار میں آتا ہے، اس لئے یہ امور شرعی میں اور امور تکوینیہ میں بااختیار ہیں جو چاہیں کر سکتے ہیں، انہی کا حلال کردہ حلال ہے، انہی کا حرام کردہ حرام ہے، یہ چاہیں تو زمین کو آسمان کریں، چاہیں تو رات کو دن کریں، چاہیں تو تقدیر اِلٰہی کو بدل دیں، جیسا کہ سورج کے بارے میں ہے کہ ذالک تقدیر العزیزالعلیم …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار