

Loading content...
دوستو! یہ ان لوگوں کا اشتباہ ہے کیونکہ انہوں نے معیار فضیلت اچھائی کو نہیں بلکہ صلاحیت گناہ کو قرار دیا ہے اور اگر فرض کر بھی لیا جائے جس میں صلاحیت گناہ موجود ہو اور گنا ہ نہ کرے تو وہ ہر اس ذات سے افضل ہے جس کی عصمت مجبوری ہو تو اس کلیے کی روسے معصوم نبی خود اپنے خالق سے بھی افضل قرار پائے گا کیونکہ اللہ جل جلالہ اگر چاہے تو بھی کوئی گناہ نہیں کر سکتا کیونکہ اس کی عصمت و معصومیت بھی مجبوری ہے اور وہ بھی معصوم مجبور ہے اس پر مکمل بحث میں نے امتیاز العالین اور دوسرے خطابات کے کتب میں کردی ہے یہاں یہی عرض کرنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں مادّہ گناہ موجود ہی نہیں ہے کیونکہ یہ اللہ کے نوراوّل ہیں اور نور میں مادّہ معصیت ثابت کرنا گویا اللہ جل جلالہ میں نعوذ باللہ صلاحیت گناہ ثابت کرنے کے برابر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار