

Loading content...
دوستو! ہمارے شیعہ مسلک میں دو الفاظ قریب المعنی سمجھے جاتے ہیں اور ہم ان دونوں سے ایک عقیدے پر دلیل لاتے ہیں وہ یہ ہیں، جب ہم تشہد میں عَبدُہ وَ رَسُولُہ کی گواہی دیتے ہیں تو اس میں ہم عبد کے عمومی معنی غلام والے نہیں لیتے اور نہ ہی عبادت کرنے والے عابد و عبد کے لیتے ہیں کیونکہ کوئی رسول ہو یا نبی وہ عبودیت کا حامل نہ ہوگا تو نبی و رسول نہیں ہوگا اقرار رسالت میں عبودیت خود بخود ثابت ہوجاتی ہے، مگر ہم ہر نماز میں جس عبدیت کی گواہی دیتے ہیں اس کا مفہوم عصمت ہے یعنی جو بھی عبداللہ مطلق و کامل ہوگا وہ لازماً معصوم عن الخطا ونسیان ہوگا کیونکہ ابلیس نے بھی اقرار کیا تھا کہ میں تیرے عباد مخلصین کے قریب جاہی نہیں سکتا اِس لئے اللہ جل جلالہ نے عمومی طور پر ملکوت سے لے کر اصنام تک کو عباد کہا ہے مگر عبداللہ نہیں فرمایا اور یہ امتیاز معصومین علیہم الصلوات والسلام کا ہے کہ وہ عباداللہ ہوتے ہیں اور ان کی عصمت غیر اختیاری ہوتی ہے کیونکہ اللہ جل جلالہ نے عبد کی تعریف یہی فرمائی ہے ٭لا یقدر علیٰ شی … یعنی جو کسی بھی چیز پر قدرت نہ رکھتا ہو، اسی لئے جو عبداللہ مطلق ہوگا وہ عصمت کے معاملے میں مجبور ہوگا اور اس کی عصمت ملکوت کی طرح اجباری ہوگی اختیاری نہیں ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار