

Loading content...
دوستو! ہمارے عقائد میں سے ایک عقیدہ یہ بھی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نور سے استمداد کرنا مدد مانگنا عین اللہ جل جلالہ سے مدد مانگنے کے برابر ہے کیونکہ خالق نے ہمیں فرد ِ موجود سے مدد لینے اور مانگنے سے روکا نہیں ہے بلکہ اپنے وسائل و اسباب و عبادات و اسما و صفات سے مدد مانگنے کا حکم بھی فرمایا ہے جیسا کہ فرمایا ہے صبر اور صلواة سے استعانت کرو اسی طرح فرمایا ہے٭ تعاونوا علی البر و تقویٰ… یعنی نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور یہ تو ساری دنیا کا رویہ ہے کہ ایک ملک کسی معاملے میں دوسرے ملک سے مدد مانگ لیتا ہے ایک امیر دوسرے امیر سے مدد مانگ لیتا ہے اسی طرح علمائے کرام اپنے مدارس کی امداد کی اپیلیں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں بلکہ سب سے زیادہ انہی کی امدادی اپیلیں نظر آتی ہیں اسی طرح اگر کوئی اللہ جل جلالہ کے انوار ذات علیہم الصلوات والسلام سے مدد کی اپیل کرتا ہے تو یہ شرک نہیں ہے بلکہ عین اسلام ہے کیونکہ ذات ِموجود سے مدد مانگنا فطرت کے عین مطابق ہے اور اسلام عین دین فطرت ہے اگر کوئی اس کا منکر ہے تو وہ اپنے دنیاوی امور میں عام انسانوں کی مدد سے بے نیاز ہوکر تو دکھائے …جبکہ عملاً یہ ناممکن ہے، انسان اپنی زندگی میں قدم قدم پر مدد کا محتاج ہوتا ہے، روٹی پکوانے میں بیوی یا خانسامہ سے مدد لیتا ہے، کپڑے سلوانے میں درزی سے مدد لیتا ہے، پانی محفوظ کرنے کیلئے برتنوں سے مدد لیتا ہے، روٹی پکانے کیلئے آگ اور توے سے مدد لیتا ہے، کھانا کھانے کیلئے خود اپنے ہاتھوں سے مدد لیتا ہے، اسی طرح اس کائنات کو اور انسان کے متعلقات کو دیکھتے جائیں یہ سارا نظامِ حیات مدد پر مبنی ہے اب کوئی اس مشاہدہ کے بعد بھی مدد سے انکار کرے تو یہ علمی رویہ نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار