

Loading content...
٭ الحجة قبل الخلق و مع الخلق و بعد الخلق… یعنی حجت خلق سے پہلے بھی ہے اور خلق کی معیت میں بھی ہے اور خلق جب نہ رہے گی تو یہ حجت پھر بھی باقی رہے گی یعنی خلق جہاں جہاں بھی ہوگی وجود حجت اس کے ساتھ ہوگا اس پر میں نے عرفان حجت میں تفصیل سے بات کی ہے یہاں صرف اس کا نتیجہ عرض کر رہا ہوں کہ یہ نور حجت اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے جملہ مشتقات کے ساتھ پوری کائنات کی پوری خلق کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہے بلکہ ان کے نور نے خلق کا احاطہ فرمایا ہوا ہے گویا پوری خلق ان کے نور کے سمندر میں مچھلیوں کی طرح رہ رہی ہے اب کوئی مچھلی یہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ سمندر ہمارے ساتھ نہیں ہے؟ اگر کہے بھی تو کون یقین کر سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار