

Loading content...
ایسے مقامات پر ان کا اظہار فرماتے ہیں کہ جہاں مصلحت کا تقاضہ ہوا کرتا تھا اس کے باوجود بھی یہ اعجاز نمائی کے وقت پہلے نماز پڑھا کرتے تھے اور رب الارباب جل جلالہ کے حضور مسکنت و انکسار و بندگی اور ترک انانیت کا اظہار فرماتے تھے اور اس تصرف کا انجام ذاتِ احدیت کے سپر دفرماتے تھے اور اس سے استدعا فرماتے تھے جو کہ منشاء علت قدرت ہے حالانکہ ان کے دست ہائے قدرت پر ظاہر ہونے والی قدرت بھی اللہ جل جلالہ ہی کی ربوبیت ہوتی تھی اس کے باوجود بھی وہ اس قدرت و تصرف کا اظہار اپنے ہاتھوں فرمانے سے کتراتے تھے یعنی ان کا نماز پڑھنا ان کی محتاجی پر دلیل نہیں بلکہ کائنات و مافیھا اور عقبیٰ ومافیھا یہ سب کچھ انہی ذوات مقدسہ علیہم الصلوات والسلام کیلئے تخلیق ہوا ہے اور انہی کے تصرف و اختیار میں ہے کہ اس میں جو چاہیں تصرف فرمائیں… میں اس کی ایک مثال دیتا ہوں کہ اگر کوئی آدمی اپنے بچے کیلئے بازار سے چند کھلونے لاتا ہے اور کہتا ہے کہ بیٹا میں یہ تمہارے لئے لایا ہوں اور وہ کھلونے اس کے سپرد کر دیتا ہے اور اپنے بچے پر کوئی پابندی یاکنڈیشن (Conditions) نہیں لگاتا کہ جب ان کھلونوں سے کھیلنا ہو تو مجھ سے پوچھ لینا، میری اجازت کے بغیر ان سے کھیلنانہیں ایسی کوئی بھی شرط وہ نہیں رکھتا کیونکہ وہ کھلونے لایا ہی اپنے بچے کیلئے ہے اب اس کی مرضی وہ جس طرح اس سے کھیلے … اب خود سوچیں کہ کوئی باپ اپنے بچے کیلئے کھلونے لائے اور آتے ہی بڑی خوشی سے کہے کہ دیکھو بیٹا میں تمہارے لئے کھلونے لایا ہوں لیکن تم ان کھیلنے سے پہلے مجھے سے اجازت لینا اور پھر انہیں استعمال کرنا لیکن یاد رہے ان کھلونوں کو تم خود استعمال نہیں کروگے بلکہ مجھے سے گذارش کروگے اور میں ان سے تمہیں کھیل کر دکھا دوں گا کہ ان سے کیسے کھیلا جاتا ہے تمہارا کام صرف مجھے سے گذارش کرنا ہے باقی ان کھلونوں کو استعمال میں کروں گا چلاؤں گا میں ہاتھ میں لگاؤں گا تم خود انہیں چھونہیں سکتے … اب آپ خود سوچیں کہ کوئی باپ اپنے بیٹے سے اس طرح کا بھونڈا مذاق کر سکتا ہے؟… کہ ایک طرف یہ کہتا ہے کہ میں یہ سب کچھ تمہارے لئے لایا ہوں مگر تم اسے استعمال نہیں کر سکتے … ان شرائط کو سن کر تو کسی بچے کو کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں رہنا چاہیے بلکہ و ہ باپ سے کہہ دے کے جناب جب میں ان سے کھیل نہیں سکتا تو پھر انہیں اپنے پاس ہی رکھیئے اور آپ ہی کھیلئے … کیا اللہ جل جلالہ نے اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ اس طرح کا مذاق کیا ہے کہ میں نے یہ دنیا، عقبیٰ، جنت، جہنم، تمہارے لئے بنائی تو ہے مگر آپ اس میں کچھ کر نہیں سکتے جب کچھ کرنا ہوتو مجھے سے عرض کر دیجئے میں یہ کام کرکے دکھا دوں گا اور آپ صرف لوگو ں سے کہہ دیں کہ یہ کائنات میرے لئے بنی ہے اور مجھے اس میں تصرف کا کوئی اختیار نہیں ہے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار