

Loading content...
یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو چیز جس کیلئے بنائی جاتی ہے وہ اس کا مالک ومتصرف بالاختیار قرار پاتا ہے بلاتشبیہ اس کائنات اور آخرت، جنت، دوزخ جو کچھ بھی ہے اس کے مالک و متصرف بالاختیار یہی انوار ازلیہ اِلٰہیہ علیہم الصلوات والسلام ہیں یہ اس کائنات میں جو تصرف فرمائیں انہیں خود اللہ جل جلالہ سے تازہ اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس نے یہ کائنات انہی کیلئے بنائی ہے، اب ان کی مرضی ہے کہ اس کائنات سے جس طرح چاہیں کھیلیں، ان پر کوئی پابندی نہیں ہے، یہ دن کو رات کریں، رات کو دن کریں، زمین کو آسمان کریں، آسمان کو زمین کریں یہ شے کو لا شے کریں، لا شے کو شے کریں، یہ سارا کچھ ان کا اپنا صوابدیدی ہے اس میں انہیں دعا و استدعا کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ بوقت اعجاز و اظہار قدرت تصرف ان کا نماز اور دعا کرنا بوجہ انکسار ہوتا ہے نہ کہ بوجہ احتیاج جیسا کہ جناب امام خمینی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار