

Loading content...
باقی مخلوق کو تو اس نور اوّل، صادر اوّل کی پہچان و تعارف کیلئے خلق فرمایا گیا ہے اور اسی لئے فرمایا گیا تھا کہ اگر آپ خیر ہوتے تو کائنات کی تخلیق ہی نہ ہوتی … اس سے خود سوچیں کہ کائنات نہ ہوتی تو ہمارا نظام شمسی کہاں ہوتا؟ …اگر ہمارا نظام شمسی نہ ہوتا تو ہماری زمین کہاں ہوتی؟…اور اگر ہماری زمین نہ ہوتی تو انسان جو اس زمین کا جرثومہ ہے یہ کہاں ہوتا؟…اس لئے ہمارا عقیدہ ہے کہ اس کائنات کے جملہ انواع کی تخلیق صرف نور اوّل (جو جامعیت محمدیت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جامع ہے) کیلئے ہوئی ہے اس میں انسان بھی شامل یعنی انسان بھی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی کیلئے خلق کیا گیا ہے … اب یہ آپ سوچ لیں کہ جس جس چیز پر لفظ انسان کا اطلاق ہوگا یا جن جن افراد پر لفظ انسان کا اطلاق ہوگا ان کی تخلیق کی وجہ نور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی ہوگا اس میں جناب آدم اوّل سے لے کر آخری آدمی تک سبھی کی تخلیق کی وجہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نور ہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار