

Loading content...
اب اگر اسے کوئی یہ سمجھے کہ اس نے عالم مادیات و موالید اربعہ یعنی جماد و نبات و حیوان و انسان کو اپنے تعارف کیلئے خلق فرمایا ہے تو یہ نظریہ درست نہیں ہے کیونکہ یہ تو اس کی ذات تک رسائی رکھتے ہی نہیں ہیں اور انہیں اس کا بلا واسطہ تعارف ہونا ممکن ہی نہیں ہے اس لئے ہمیں ماننا پڑے گا کہ اس میں مخلوق سے مراد عام مخلوق نہیں بلکہ اس کی ایسی مخلوق ہے جو کہنے کو تو اس کی مخلوق ہے مگر اس سے اس قدر قربِ نوری رکھتی ہے کہ وہ اپنے لاکھوں جبروتی و قہری حجابات میں رہتے ہوئے بھی ان کے سامنے ہمیشہ برافگندہ نقاب رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار