

Loading content...
میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھا میں نے پسند فرمایا کہ میرا عرفان و تعارف ہوجائے سو میں نے اے میرے حبیب صلی اللہ علیک و آلک وسلم آپ کو جامہ نمودبخشا ہے اگر آپ خیر ہوتے تو میں افلاک و کائنات کو تخلیق نہ فرماتا … حدیث دیگر میں ہے کہ میں مخلوق کو خلق ہی نہ فرماتا …ان دونوں احادیث میں کوئی تباعد و تضاد نہیں ہے کیونکہ تعارف و عرفان کیلئے تین فردیں ہونا شرط ہے ورنہ مقصد تعارف پورا نہ ہوگا یعنی معروف جس کا تعارف مطلوب ہو اور عارف جسے تعارف ہو اور ایک معروف کا عارف کو تعارف کروانے والا … اسی طرح اللہ جل جلالہ اپنا تعارف چاہتا تھا اب اسے مخلوق کو خلق کرنا پڑا کہ وہ اس کا تعارف حاصل کرے مگریہاں اس کے عین تعارف کی ضرورت بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار