

Loading content...
یہاں یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ خلافت اور حقیقت خلافت دو مختلف حقیقتیں ہیں خلافت میں احصائے اسماو صفات ہوتا ہے اور حقیقت خلافت میں احصائے ذات اِلٰہی ہوتا ہے، اسی لئے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ جل جلالہ کے خلیفۂ مطلق و جامع و کامل ہیں اور ان کی توسیل کا عمل جملہ مراتب متوسل کی صلاحیتوں کے مطابق کم و بیش ہوتا رہتا ہے کیونکہ صلاحیت سے زیادہ ڈالنا اس کے فنا کرنے مترادف ہوتا ہے اسی لئے نور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم متوسلین کی قوت برداشت کے عین مطابق فیض اِلٰہی کو لو اینڈ ہائی پٹنسی (Low and High potency) کم یا زیادہ مقدار میں کنورٹ(Convert) تبدیل فرماتا ہے اس لئے عالمین کیلئے ان کا وجود ایک رحمت عظیم قرار پاتا ہے اورجملہ موجودات مادیہ و غیر مادیہ کیلئے یہی وجود مسعود اللہ جل جلالہ کے فیض کا واحد وسیلہ و ذریعہ ہے اور انہی کاوجود مقدس (جس پر لاکھوں درود وسلام ہوں) عالمین کی تخلیق کا موجب و ذریعہ بھی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار