

Loading content...
یعنی میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں یعنی جناب آدم علیہ السلام کی خلافت عالمین میں نہ تھی بلکہ صرف ارضی تھی اور اس بات کو آج ساری دنیا جانتی ہے کہ یہ زمین تو اس کائنات کے لامتناہی سمندر کے ایک قطرے کے اندر ہائیڈو روجن کے ایک ایٹم سے بھی کم نسبت رکھتی ہے اور جناب آدم علیہ السلام کی خلافت صرف اس زمین تک محدود تھی جبکہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خلافت اِلٰہیہ سارے عالمین کیلئے ہے جیسا کہ فرمایا گیا کہ ٭وما ارسلناک الا رحمة للعالمین … یعنی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جملہ عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے اور اللہ نے فرمایا ہے کہ ان کی رحمت ہر شے سے وسیع و محیط ہے اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنا خلیفہ مطلق بناکر بھیجنا ہی دراصل اللہ جل جلالہ کی رحمت ہے یعنی اگر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خلافت و نیابت اِلٰہیہ اور ولایت مطلقہ اِلٰہیہ کا منصب نہ سونپا جاتا تو عالمین اللہ جل جلالہ سے فیضیاب ہو ہی نہ سکتے کیونکہ اس کی ذات سے بلاواسطہ فیض حاصل کرنے کی صلاحیت کسی بھی مخلوق میں نہیں ہے بلکہ وہ موجود جسے مخلوق کہنا بھی جائز نہیں یعنی اسما و صفات اِلٰہیہ بھی اس کی ذات سے فیضیاب نہ ہو سکتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار