

Loading content...
ان سے یہاں اتنی گذارش کروں گا کہ اوّل تو آیت میں استثنا موجود و متصل ہے یعنی کلی طور پر اس کی نفی ثابت نہیں ہے دوسری صورت یہ ہے کہ ایک طرف کلام اِلٰہی میں علم غیب کی نفی پر کچھ آیات موجود ہیں تو دوسری طرف اسی کلام اِلٰہی میں اس کے اثبات پر بھی آیات موجود ہیں اور تیسری طرف احادیث کا ایک سمندر علم غیب کو ثابت کرتاہوا موجزن نظر آتا ہے تو اب انسان یہاں پہنچ کر سوچتا ہے کہ اب کس کی نفی کرے؟ کیا اللہ کے احترام میںاس کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نعوذ باللہ تکذیب کرے؟ یا اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احترام میں کلام اِلٰہی کے بعض آیات کی نعوذ باللہ تکذیب کا کفر اپنے سر لے؟ اب اس کی ایک اور صور ت بھی ہے جو ان دونوں گناہوں سے بچاتی ہے اوروہ یہ ہے کہ جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے ہم اللہ کے راز ہیں، ہم اللہ کا غیب ہیں، ہماری حقیقت اوّلیہ اللہ کا غیب ہے تو ہم خود اللہ کا غیب واحد ہیں …اگر ہم انہی کے فرمان کے مطابق ان کی حقیقت باطنیہ کو اللہ جل جلالہ کا ازلی و کلی غیب سمجھ لیں تو اس طرح اللہ جل جلالہ کی تکذیب کا کفر بھی سر نہیں لینا پڑتا اور احادیث کی تصدیق بھی ہوجاتی ہے اس لئے ہمیں یہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ جو اللہ کا غیب ہے وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے انوار ازلیہ علیہم الصلوات والسلام کی حقیقت اوّلیہ ہے جسے اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کیونکہ یہ اس نور کا اپنا ذاتی معاملہ ہے اس لئے نفی صرف ان کے غیر کی ہوگی اس طرح یہ تو خود ہی غیب قرار پائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار