

Loading content...
یہ سارے ایک ہی نور ہیں اس لئے ان کی ولایت مطلقہ باطنی حوالے سے اصالتاً یعنی اصلی ہے اور ظاہر ی حوالے سے نیابتاً ہے یعنی شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نیابت کی حامل ہے اور ہمارے عقیدے کے مطابق ہر زمانے کا امام ولی مطلق ہوتا ہے، وہی ناظم کائنات اور متصرف بالموجودات ہوتا ہے، مخدوم ملک و ملکوت ہوتا ہے، کائنات کے ہر ذرے پر اس کی نگرانی ہوتی ہے، یہ نور ِسرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جزو ہوتا ہے، ولی مطلق علیہ الصلوات والسلام روح کائنات ہوتا ہے، اس سے کائنات کی کوئی چیز مخفی نہیں ہوتی جیسا کہ روح سے جسم کی کوئی چیز مخفی نہیں ہوتی اور اور جس طرح روح سارے بدن کو اپنے تصرف میں رکھتی ہے اور نگران رہتی ہے اسی طرح زمانے کا ولی مطلق علیہ الصلوات والسلام اس کائنات پر نگران و متصرف و آگاہ ہوتا ہے، ملکوت ارزاق و ملکوت اموات و ملکوت مدبرات ان کے حکم و اجازت کے بغیر کوئی قدم بھی نہیں اٹھا سکتے، جیسا کہ سورة القدر کی تفسیر میں فرمایا گیا ہے کہ سارے ملکوت و مدبراتِ عوالم لیلة القدر میں زمانے کے ولی مطلق علیہ الصلوات والسلام کے در دولت پر نازل ہوکر پورے سال کے احکام لیتے ہیں جس میں صحت، سقم، رزق، اولاد، موت و حیات وغیرہ تک کے احکامات زمانے کے ولی مطلق سے لے کر پوری کائنات میں نافذ کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار