

Loading content...
کیونکہ جب ہم جناب نوح علیہ السلام کو دیکھتے ہیں کہ ان کی نو9 سو سال کی تبلیغ میں صرف 70یا72 آدمی ہی امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ اتنی لمبی تبلیغ کے مقابلے میں پراگریس (Progress) نل (Nil) ہونے کے برابر ہے اور یہی نتیجہ سارے انبیا و رسل علیہم السلام کا نظر آتا ہے اب آپ خود دیکھیں کہ اگر کسی مقام پر ایک سکول بنایا جائے اور اس میںدس سال تک ایک استاد کو رکھا جائے اور دس سال بعد پتہ چلے کہ ان دس سالوں میں دس ہزار بچے پڑھنے آئے اوران میں سے صرف ایک لڑکا پڑھ سکا ہے تو کیا کوئی عقل مند اس سکول کو باقی رکھنے کا مشورہ دے سکتاہے؟ یہ تو اس سکول کی مقصدیت کے خلاف ہے اسی طرح کوئی نبیؐ اس دنیا میں پوری انسانیت کی ہدایت کیلئے آئے اور وہ عرب کے چند قبائل میں سے چند افراد میں بیٹھ کر بیس پچیس سال تک تبلیغ کرے اور اربوں لوگوں میں سے صرف گنے چنے چند آدمیوں کی کلاس لے کر بیٹھ جائے تو کیا اس نے اپنی تخلیق کا مقصد پورا کر لیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار