

Loading content...
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ انبیا و رسل علیہم السلام کی تخلیق کا مقصد صرف انسان کی ہدایت ہوتا ہے، یہ نظریہ کلی طور پر درست نہیں ہے، انسان کی ہدایت و رہنمائی ان کی وجۂ تخلیق نہیں ہوسکتی کیونکہ جو چیز کسی چیز کی تخلیق کی وجہ ہوتی ہے وہ اس تخلیق ہونے والی چیز سے افضل ہوتی ہے جیسا کہ انسان کیلئے کوئی چیز بنائی جاتی ہے تو انسان اس چیز سے افضل ہوتا ہے، یعنی اگر ہم کسی جانور کیلئے کوئی چرنی بناتے ہیں یا اس کی ضرورت کی کوئی چیز بناتے ہیں تو اس جانورکو اس چیز سے افضل و اعلیٰ مان کر بناتے ہیں، یہی کلیہ ہے کہ وجہ تخلیق ہمیشہ تخلیق سے اعلیٰ ہوتی ہے، اسی طرح اگر ہم انبیا و رسل علیہم السلام کی وجہ تخلیق بدکار انسان کی رہنمائی کو سمجھیں تو اس طرح ایک عام آدمی نعوذ باللہ انبیا علیہم السلام سے افضل قرار پائے گا اس لئے ہمیں ماننا پڑے گا کہ انبیا و رسل علیہم السلام کی تخلیق کی وجہ کوئی ان سے بھی اعلیٰ چیز ہے ہاں اگر ان کے اس دنیا میں آنے سے ہماری رہنمائی بھی ہوجاتی ہے تو یہ ایک ثانوی فائدہ ہے میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ انبیا و رسل علیہم السلام کی وجہ تخلیق ہدایت بشر نہیں بلکہ ان کی وجہ بعثت ہدایت بشر ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار