

Loading content...
اللہ جل جلالہ کی عظمت و شان اسی میں ہے کہ وہ ہرکام میں ذاتی طور پر انوالو (Involve) ]ملوث [ نہ ہو… جیسے کسی بھی ملک کا سربراہ ہر کام خود نہیں کرتا اور سارے کام خود کرنا اس کی شان کے خلاف ہوتا ہے، اسی طرح اللہ جل جلالہ جو حاکم اعلیٰ ہے اس کی شان بھی اسی میں ہے کہ وہ اپنی مشینری یا ایگزیکٹیو باڈی (Executive Body) بنائے اور اسی سے سارا نظام چلوائے اور انہیں ایک کامل قانون دے اور پھر اس کو اپنی نگرانی میں چلوائے اور اپنے قانون کے خلاف کچھ نہ ہونے دے ، ہاں جب ارتقائے شعور کسی مسئلے میں ایک حد سے گزر جائے تو اس ترقی یافتہ شعور کیلئے وہ اپنے قانون میں ترمیم لائے یا اس کی کسی شق کو از سرنو ڈیفائین (Define) کرے جیسا کہ حکومتیں بھی کرتی ہیں، مگر یہ اللہ جل جلالہ کی شان کے خلاف ہے کہ وہ اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین سے کھلواڑ کرے اور اپنی سپر میسی (Superiorty) کو جتلانے کیلئے بار بار اپنے قانون کو توڑتا رہے، آج بھی کوئی بڑا حاکم اپنے ماتحتوں کو جو قانون دیتا ہے اس کے خلاف اگر بار بار کام کرے یا کروائے تو اسے اچھا نہیں سمجھا جاتا، ہاں وقت کے تقاضوں کے پیش نظر اس میں ترمیم لا کر وہ اپنے حاکم اعلیٰ ہونے کا ثبوت دیتا ہے مگر وہ ترمیم بھی وقت کے تقاضوں کے ماتحت ہوتی ہے جو صرف اور صرف مخلوق کی بھلائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے نہ کہ وہ اپنی ذات کی بڑائی جتلانے کیلئے ترمیمیں لاتا رہتا ہے کیونکہ یہ بات کسی حاکمِ اعلیٰ کے شان کے خلاف ہوتی ہے کہ وہ بلا وجہ اپنے بنائے ہوئے قوانین کو اِس لئے بار بار توڑے کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ میں بھی بیٹھا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار