

Loading content...
٭ انما ولی کم اللہ …… الخ پہلا ولی اعلیٰ اللہ جل جلالہ ہے اس کے بعد اس کا رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ولی مطلق ہے اس کے بعد وہ ولی ہے جو ولی زمانہ ہوتا ہے جو نیابت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں یہ سارے امور انجام دیتا ہے، جو اس کائنات کے سیاہ و سفید کا مالک ہوتا ہے اور ملکوت و مدبرات پر حاکم ہوتا ہے، اسی کے حکم سے ملکوت و مدبرات مؤکلین سارے کام انجام دیتے ہیں کیونکہ کوئی بھی فرشتہ اللہ جل جلالہ سے بلا واسطہ کوئی حکم لینے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا، اللہ جل جلالہ سے بلا واسطہ وہی نور اوّل ہی سب کچھ لے سکتا ہے جو بلاواسطہ اس سے صادر ہوا ہے باقی ساری مخلوق کی یہ اوقات نہیں ہے کہ وہ ڈاریکٹ (Direct) ذات اِلٰہی سے رابطہ رکھیں اور اس سے بلاواسطہ احکام لیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار