

Loading content...
آپ دیکھیں اللہ جل جلالہ کسی شخص کو رزق عطا فرماتا ہے تو اس کیلئے ایک وسیلہ بھی ہوتا ہے اور ایک سبب بھی ہوتا ہے، ہر انسان رزق لے رہا ہے مگر اس رزق کے پہنچنے تک انسان اور رزق کے مابین لاتعداد وسائل و اسباب کی زنجیر ہوتی ہے ان اسباب وسائل کی زنجیر کی آخری کڑی مدبرات امر و مؤکلین ملکوت کے ہاتھ میں ہوتی ہے جیسا کہ رزق کی آخری کڑی جناب میقائیل علیہ السلام کے ہاتھ میں ہے اور موت کی زنجیر کی آخری کڑی جناب عزرائیل علیہ السلام کے ہاتھ میں ہوتی ہے باقی یہ بیماریاں ایکسیڈنٹ وغیرہ یہ اسباب و وسائل کے سلسلے کی کڑیاں ہوتی ہیں یعنی کوئی خاص غذا بیماری کا سبب بن جاتی ہے، بیماری جسم میں معمول کے سسٹم (System) کو ڈسٹرب (Disturb) کرنے کا سبب بن جاتی ہے اور جسم کے سسٹم کی خرابی موت کا سبب بن جاتی ہے، مگر جب روح قبض کرنے کا وقت آتا ہے تو ملکوت ِ موت جو لاتعداد ہیں وہ اس کیلئے وسیلہ بن جاتے ہیں اور ان پر متعین و نگران جناب عزرائیل علیہ السلامہوتے ہیں جو مقام آلیت کے حامل ہوتے ہیں ان پر متصرف ایک اور نور ہوتا ہے جو سارے نظام کی آخری کڑی ہوتا ہے، جسے ولی مطلق کہاجاتا ہے، جو ان سب پر متصرف با اختیار ہوتا ہے اور اس کے اوپر خود ذات واجب الوجود یعنی اللہ جل جلالہ کی ذات ہوتی ہے جس کی نیابت وخلافت میں یہ ولی مطلق سارے کام انجام دیتا ہے جیسا کہ کلام اِلٰہی میں فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار